اردو

urdu

ETV Bharat / state

Deputy CM Meeting بی بی ایم پی انتخابات کے لئیے ڈی کے شیو کمار اور سابق میئرز کی میٹنگ - بنگلور شہر کے سابق میئروں

ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ی کے شیو کمار نے بنگلور شہر کے سابق میئروں کے ساتھ میٹنگ کی اور بنگلور کی ترقی کے سلسلے میں ان کی رائے اور تجاویز سجیشنز حاصل کئے اور انہیں بی بی ایم پی کارپوریشن الیکشنز کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی.

بی بی ایم پی انتخابات کے لئیے ڈی کے شیو کمار اور سابق میئروں کی میٹنگ
بی بی ایم پی انتخابات کے لئیے ڈی کے شیو کمار اور سابق میئروں کی میٹنگ

By

Published : Jun 8, 2023, 7:01 PM IST

بی بی ایم پی انتخابات کے لئیے ڈی کے شیو کمار اور سابق میئروں کی میٹنگ

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ی کے شیو کمار نے بنگلور شہر کے سابق میئروں کے ساتھ میٹنگ کی اور بنگلور کی ترقی کے سلسلے میں ان کی رائے اور تجاویز سجیشنز حاصل کئے اور انہیں بی بی ایم پی کارپوریشن الیکشنز کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی۔اس پر جلد سے جلد عمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس کا ایجنڈا رہا کہ بنگلور کی ترقی کے لیے پیسہ کیسے اکٹھا کیا جا سکتا ہے؟ کہاں کہاں کوتاہیاں یا کمیاں ہیں ہیں، کچرے کے انتظام، سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کی صفائی کیسے کیا جائے، کچرا پھینکنے والی گاڑیوں کو ٹریک کیسے کیا جائے وغیرہ مسائل پر گفتگو کی گئی. ڈی سی ایم نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں افسران سے سے ملاقات کرینگے اور فیصلہ لیں گے۔

ڈپیوٹی سی ایم سے ملاقات کے بعد سابو کارپوریٹر اے آر ذاکر نے کہا کہ بنگلور شہر کے کل جماعتی ایم ایل اے کی میٹنگ پیر کو بلائی گئی ہے اور ان سے بھی تجاویز طلب کئے جائیگے. اس کے بعد میں وہ کانگریس پارٹی کے ایم ایل ایز کے ساتھ الگ سے میٹنگ کریں گے۔ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے لیے استثنیٰ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے. اگر سالانہ ٹیکس اس تاریخ سے پہلے ادا کیا جاتا ہے، تو 5% ریفنڈ کیا جائے گا۔ وارڈ کی دوبارہ تقسیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اس معاملے پر بات کی ہے اور اس مقصد کے لیے مقرر کردہ کمیٹی سے بات کریں گے

یہ بھی پڑھیں:Congress Govt کانگریس کے اقتدار میں عوام خوف سے آزاد رہیں گے، کرناٹک وزیراعلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details