اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر سے 20 مزدور اپنے گھر روانہ - departure of 20 laborers from the yadgir news

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے گھر واپس جانے کے لیے ریاستی حکومت نے انتظام کیا ہے۔

departure of 20 laborers from the yadgir karnataka
یادگیر سے 20 مزدور اپنے گھر روانہ

By

Published : May 2, 2020, 5:07 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 12:27 PM IST

مزدوروں کو ان کے گھر بھیجنے کو لے کر ضلع یادگیر کے نوڈل آفیسر رکھو ویر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یادگیر شہر کے ڈگری کالج میں رکھے گئے مختلف اضلاع جیسے بلاری، گلبرگہ، رایچو، بیجاپور کے مزدوروں کو ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ان 20 مزدوروں کو طبی معائنہ کرنے کے بعد ان لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں بسوں کے ذریعے روانہ کیا جا رہا ہے۔


یہ لوگ گزشتہ پندرہ دن سے یہاں پر قیام پذیر تھے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے رہنے اور کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

نوڈل آفیسر رکھو ویر سنگھ نے بتایا کہ قرنطینہ سینٹر میں 28 مزدوروں کو رکھا گیا تھا۔


ریاستی حکومت کے مطابق اندرون ریاست مزدوروں کو اپنے اپنے اضلاع کو بھیجنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 20 لوگوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔


باقی 8 مزدوروں کو جو اڑیسہ اور آندھراپردیش کے ہیں اسی قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details