اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: آئی ٹی آئی امتحانات منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا - ضلع کمشنر افسر

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے آئی ٹی آئی طلبا کے سال اول کے امتحانات منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ: آئی ٹی آئی امتحانات منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا
گلبرگہ: آئی ٹی آئی امتحانات منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا

By

Published : Feb 20, 2021, 7:57 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن نے آئی ٹی آئی طلبا کے سال اول کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اس موقع پر اے آئی ڈی وے او گلبرگہ کے سکریڑی جگن ناتھ نے کہا 'کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران آئی ٹی آئی کالج بند رہنے کی وجہ طلبا کے کلاسز بند رہے۔ مگر انھیں تھیوری کلاس کے ساتھ پریکٹیکل کلاسسز کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہاں پر ریاستی حکومت نے آئی ٹی آئی طلبا کے امتحان لینے کا اعلان کیا ہے، جو سراسر غلط ہے۔

گلبرگہ: آئی ٹی آئی امتحانات منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا

مظاہرین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امتحانات کو منسوخ کر کے سبھی طلبا کو پاس کیا جائے اور انھیں دوسرے سال میں داخلہ دیا جائے۔ مطاہرین کا کہنا تھا کہ 'اس سال اکڈمک سال ختم ہوچکا ہے، ملک کے تمام شعبے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان طلبا کے فیس کو معاف کر کے انھیں آگے کلاس میں داخلہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details