بنگلور: کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے بعد ہندوتو تنظیموں کی جانب سے مسلسل مسلم طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے خلاف متعدد کیمپین چلائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اقلیتی طبقہ خوف و ہراس کے ماحول میں زندگی بسر کررہا ہے۔ Demand for Governor Rule in Karnataka
Demand for Governor Rule in Karnataka: صدر جمہوریہ سے کرناٹک میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ - Hijab controversy in Karnataka
کرناٹک میں بڑھتی فرقہ وارانہ کشیدگی اور اس پر قابو پانے میں ناکام بی جے پی حکومت کے خلاف آج مسلم پولیٹیکل فورم نے صدر جمہوریہ سے ریاست میں گورنر راج نافذ کرنے کی اپیل کی Demand for Governor Rule in Karnataka ہے۔
صدر جمہوریہ سے کرناٹک میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ
مزید پڑھیں:
ان حالات سے فکرمند مسلم پالیٹیکل فورم تنظیم کی جانب سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ریاست کے چیف سیکرٹری کے ذریعے ایک پیٹیشن روانہ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذیر اقتدار ریاست میں انارکی و لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہے، لہذا یہاں پر پریسیڈنٹ رول نافذ کیا جائے اور ایک ایس آئی ٹی رشکیل دے کر ریاست میں ہوئے تمام معاملے کی جانچ کروائی جائے۔