اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: صحافیوں کو خصوصی امداد دینے کا مطالبہ

کرناٹک حکومت نے کورونا کے دوران صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز قرار دیا تھا، لیکن کووڈ کے خصوصی پیکیج میں حکومت کی جانب سے صحافیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

By

Published : Jun 22, 2021, 1:56 PM IST

کرناٹک: صحافیوں کو خصوصی امداد دینے کا مطالبہ
کرناٹک: صحافیوں کو خصوصی امداد دینے کا مطالبہ

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ویر بھارتی فاؤنڈیشن کے صدر وجے ناتھ ہیرے مٹھ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز قرار دیا، لیکن کووڈ کے خصوصی پیکیج میں حکومت نے صحافیوں کو شامل نہیں کیا۔

ویڈیو
حکومت نے لاک ڈاؤن پیکج کے طور پر پہلے بارہ سو پچاس کروڑ روپے اور پھر دوسرے لاک ڈاؤن پیکیج کے طور پر پانچ سو کروڑ روپیے کا اعلان کیا ہے، لیکن ان دونوں پیکیجز میں صحافیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔وجے ناتھ ہیرے نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ ریاست کے صحافیوں کو بھی خصوصی لاک ڈاؤن پیکج کے طور پر دس دس ہزار روپیے دیے جائیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن میں جہاں دیگر احباب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہیں صحافیوں نے بھی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا۔


مزید پڑھیں:گلبرگہ میں کوویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد

وہیں محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنی نمایاں خدمات انجام دی ہیں، ان کے شانہ بشانہ صحافیوں نے بھی کورونا سے تحفظ کے لیے عوام کو بیدار کیا۔

اس کے پیش نظر ہم ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست کے صحافیوں کو بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details