کرناٹک مائنارٹیز ڈیویلوپمینٹ کارپوریشن کے این بی ایف سی اسٹیٹس NBFC status کی منسوخی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کے ایم ڈی سی کے اثاثوں اور آمدنی کا تناسب کم از کم مقررہ ضرورت سے نیچے آچکی تھی۔
اس سلسلے میں گزشتہ سال آر بی آئی کی جانب سے کے ایم ڈی سی کو متعدد مرتبہ ریمائنڈرز روانہ کرکے اسیٹس کو ریویو کرنے کی بات کہی گئی تھی تاہم اس سلسلہ میں حکومت کرناٹک کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کا نتیجہ یہ رہا کہ کے ایم ڈی سی نے این بی ایف سی اسٹیٹس کھودیا ہے۔
اس سلسلے میں میں سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کے ایم ڈی سی، کے این. بی. ایف. سی. اسٹیٹس کی منسوخی ریاستی بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس سے بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب ہو رہا ہے۔ اس معاملے میں پاپولر فرنٹ کے ذمہ دار یاسر حسن نے کہا کہ بومائی حکومت کی اس لاپرواہی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندرہ مودی کا "سب کا ساتھ سب کا وکاس" نعرا کھوکلا ہے۔