ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر شہر کی قدیم سڑک اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک تک جاتی ہے۔ بارش کے دنوں میں اس سڑک سے چلنا نہایت دشوار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور دکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہیں کرناٹک کے مسلم یوتھ کمیٹی کے صدر ذاکر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک جانے والی یہ قدیم سڑک کئی سالوں سے مرمت کی منتظر ہے، کئی بار ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی یقین دہانی کے باوجود اس سڑک کا کام نہیں ہوا۔