اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر کے لیے 21 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاستی وزیر برائے افزائش مویشی و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر ضلع انتظامیہ کووڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت مؤثر اقدامات کرے گا۔

بیدر کے لیے 21 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ
بیدر کے لیے 21 کروڑ روپے جاری کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 22, 2021, 1:03 PM IST

ضلعی انتظامیہ کو مؤثر اقدامات کرنے کے لیے کلیان کرناٹک ریجن ڈویلپمنٹ بورڈ سے 21 کروڑ روپے منظور کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منظورہ رقم ضلع انتظامیہ ضرورت کے مطابق بیدر ضلع کے لیے ادویات اور طبی آلات کی خریداری کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ چٹگوپہ، ہولاسور اور کمال نگر تعلقہ ہسپتال کے علاوہ سنتاپور، تعلقہ ہسپتال میں آکسیجن یونٹس کے قیام کے لیے اجازت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ کے قیام کے بعد بیدر ضلع کے ہسپتال کے لئے ضرورت کے مطابق آکسیجن کی سربراہی ہوگی۔ جب کہ آکسیجن ہونٹ کے قیام کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کووڈ کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کے لیے 20 وینٹی لیٹرس 450 آکسیجن سلنڈر اور ضرورت کے مطابق طبی آلات کی خریداری کے لئے اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مریضوں کے لیے بستروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے: کرناٹک وزیر

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: وزیر پربھو چوہان کی ویکسینیشن کے تعلق سے عوام سے اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details