اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کو رہا کرنے کا مطالبہ - کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کو رہا کرنے کا مطالبہ

کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے آج یادگیر میں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ کیمس فرنٹ آف انڈیا کے رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کو رہا کرنے کا مطالبہ
کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کو رہا کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 15, 2021, 7:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے مختلف مقامات پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کی گرفتاری کو لے کر احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ضلع سکریٹری شعیب الیاس نے کہا کہ اترپردیش میں منیشا نامی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کر قتل کا معاملہ پیش آیا تھا۔اسی سلسلے میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈر عتیق الرحمن اور مسعود اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والے صحافی صدیق کپن متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سےملاقات کرنے ان کے گھر گئے تھے، جس کے بعد ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری رؤف شریف صاحب کو بھی بلاوجہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈران کو رہا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت سیکولر تنظیم کو نشانہ بناکر ان کے رہنماؤں کو بلاوجہ گرفتار کررہی ہے۔مرکزی حکومت آواز بلند کرنے والے کئی سیکولر اور ذہین لیڈران کے خلاف بلاوجہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے۔بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آوز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جیل میں قید کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی لیڈراں کو جلد از جلد رہا کیا جائےْ

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details