ملک کے عوام خوردنی اشیاء سمیت دیگر تمام چیزوں کی قیمتوں ہوئے اضافہ کے سبب پریشان ہیں،صنعت کاروں کی اگر بات کی جائے تو صنعت کار بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں،صنعت کاروں کا کہناہے کہ انڈسٹریز میں استعمال ہونے والی را مٹیریل (خام مال) کی قمیتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ Industrialists demand increase in subsidy from the government
کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور کے مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد طاہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،تاہم اس دفعہ کی مہنگائی غیر معمولی ہے،جو کے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اس قدر ہے کہ صنعت کاروں کے لئے اپنی صنعت بچانا ہی مشکل ثابت ہورہا ہے۔