ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں اعلان شدہ کنٹینمنٹ زون کے اندر روزانہ کما کر زندگی گزارنے والے غریب اور مزدور عوام کو روزگار نہیں ملنے کی وجہ سے ان کی زندگی بہت پریشانی میں گزار رہی ہے۔ دوسری طرف انھیں حکومت کی جانب سے کوئی سہولت مہیا نہیں کرائی گئی ہے۔
گلبرگہ: کنٹینمنٹ زون میں راشن کٹس مہیا کرانے کا مطالبہ - کورونا وائرس کی خبر
کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں بہت سے علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں سابق کوڈا چیئرمین اصغر چلبل نے حکومت اور انتظامیہ سے جلد سے جلد راشن کٹس مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کنٹینمنٹ زون کے دائرے میں رہنے والے افراد کا سروے کرکے ضلع انتظامیہ، سٹی کارپوریشن، مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق کوڈا چیئرمین اصغر چلبل نے کہا کہ یہاں کے کئی علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے جس سے یہاں کے عوام کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے۔ ابھی تک یہاں کے عوام کے لیے حکومت کے جانب سے دیا جانے والا راشن کٹس بھی نہیں دیا گیا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے جہاں جہاں کنٹینمنٹ زون ہے۔ وہاں پر سب کو راشن کٹس مہیا کرائی جائے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے مزدوروں کو دی جانی والی سہولت کو مہیا کرانے کے لیے گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر شرت کمار سے اپیل کی ہے۔