ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے سیکریٹری ایڈوکیٹ عبدالقیوم انعامدار نے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں آئے ایک سال سے زیادہ کا وقت ہوا ہے۔ پچھلے ایک برس سے ریاستی وقف وزیر کی حیثیت سے پربھو چوہان عہدہ پر فائز ہیں۔مگر وزیر کی عدم دلچسپی کے باعث وقف بورڈ میں بہت سی دھاندلیاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ وزیر وقف بورڈ کو یہ ہدایت دیں کہ ریاست کے ہر ضلع میں وقف مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اگر کسی ادارے کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل میں دشواری پیش آ رہی ہے تو وقف ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔