ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں یونائیٹڈ مسلم آرگنائزیشن تنظیم کی جانب سے گلبرگہ پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر جرمانہ نہ لگانے کا مطالبہ اس موقع پر یونائیٹڈ مسلم آرگنائزیشن کے صدر ایڈووکیٹ عبدالجبار گولہ نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کورونا وائرس سے پریشان ہیں اور لوگوں کی مالی حالت کافی زیادہ خراب ہے۔ اس لیے گاڑیوں پر جرمانہ نہ لگایا جائے۔
دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر جرمانہ نہ لگانے کا مطالبہ اس وبا کو دیکھتے ہوئے مرکزی ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لائسنس کو تجدید (رینیول) کرانے کے لیے 30 ستمبر سے 31 دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔
دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر جرمانہ نہ لگانے کا مطالبہ اس کے باوجود شہر گلبرگہ میں جگہ جگہ گاڑیوں پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ اس لیے گلبرگہ پولیس کمشنر کو یادداشت پیش کرکے گاڑیوں پر جرمانہ نہ لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔