اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ - Fake stamp

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Mar 31, 2021, 8:03 AM IST

گلبرگہ میں کئی مہینوں سے زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے اور زمین مافیاؤں میں شامل افسر کے آر ٹی آئی کے ذریعے دستاویزات حاصل کیے گئے اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں شامل افسر کے خلاف قانونی کارروائی کر نے کے لئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا تھا۔

گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

اس میمورنڈم اور مطالبہ کے تحت گلبرگہ کارپوریشن کمشنر نے پوری طرح تحقیقات کر کے غیر قانونی پی آئی ڈی نمبر دینے والے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے افسر ناگپا بھجنتری کو معطل کر دیا ہے۔ اسی طرح اور بھی دیگر افسران جو گلبرگہ میں گرام پنچایت سے لےکر ضلع پنچایت میں زمین مافیا گروپ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور زمین مافیاؤں کے ساتھ مل کر جعلی اسٹامپ اور دستاویزات تیار کر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے اس طرح زمین مافیاؤں کے گروپ کا پوری طرح سے پتہ لگا کر ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے جانچ پڑتال کر کے اس طرح زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر نے والوں پر قانونی کارروائی کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details