کرناٹک بجٹ پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے قومی جنرل سیکریٹری ظفر اللہ خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یدی یورپا جو راج دھرم پر چلتے ہوئے تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے اور انہیں برابر کے حقوق دینا چاہئے۔
کرناٹک بجٹ میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ - تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ
کرناٹک کے وزیراعلیٰ یدی یورپا 8 مارچ کو ریاستی اسمبلی میں بجٹ 2021 پیش کریں گے تاہم امید کی جارہی ہےکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجٹ میں بڑے بڑے وعدے اور دعوے کئے جائیں گے۔
کرناٹک بجٹ میں تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہاکہ اقلیتی طلبا، صنعتکار اور پسماندہ طبقات کے مسائل کو طویل عرصہ سے حل نہیں کیا گیا۔ ریاستی بجٹ کے سلسلے بات کرتے ہوئے ظفر اللہ خاں نے کہا کہ متعدد انڈسٹریلسٹ نے حکومت سے سبسڈی پر زمین دینے، ٹیکس میں کمی اور پراپرٹی ٹیکس و بجلی کی شرحوں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ وزیراعلیٰ بجٹ میں اس تعلق سے کیا وعدہ کرتے ہیں اور اسے کس طرح عملی جامہ پہناتے ہیں۔