کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں واقع فریڈم پارک میں پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں تنظیم کے سینکڑوں کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور رام نومی کے دوران ہوئے تشدد کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ Violence During Ram Navami اس احتجاج میں پاپیولر فرنٹ کے رہنماؤں نے رام نومی کے دوران ہوئے تشدد کو سنگھ پریوار کی ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت میں مسلمانوں کو نہ صرف نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں ہی ملزم بھی بنایا جارہا ہے۔ اس لیے حکومت ہند ان تمام تشدد کی واردات کو کسی سیٹنگ جج کے ذریعے جانچ کرائے۔
Violence During Ram Navami: رام نومی کے دوران ہوئے تشدد کی جانچ کا مطالبہ - Popular Front of India protests in Bangalore
رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف ولاقوں میں پیش آنے والی تشدد کی واردات کی پاپیولر فرنٹ آف انڈیا نے جوڈیشیل جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Violence During Ram Navami
رام نومی کے دوران ہوئے تشدد کی جانچ کا مطالبہ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رام نومی کے موقع پر غیر مسلم سماج کی جانب سے ملک کے مختلف ریاستوں میں ریلیاں نکالی گئی تھیں جن میں ہندو سماج کے لوگوں کے کے ہاتھوں میں دیگر قسم کے ہتھیار دیکھے گئے۔ اس لیے پاپیولر فرنٹ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک میں پیش آئے تمام تشدد کے واردات کو کسی سیٹنگ جج کے ذریعے جانچ کرائی جائے۔