اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفت علاج کا مطالبہ

'ریاستی اور مرکزی حکومت سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا مفت علاج کرے'۔

مفت علاج کا مطالبہ
مفت علاج کا مطالبہ

By

Published : Jul 28, 2020, 8:01 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کو سرکاری، نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے اکھل بھارت جنوادی مہیلہ سنگٹن، کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

مفت علاج کا مطالبہ

اس دوران آل انڈیا خواتین تنظیم کے ریاستی نائب صدر نیلا نے کہاملک بھر میں کورونا وائرس سے ہر عام آدمی پریشان ہے۔ ایسے حالات میں مریضوں کو ٹسٹ کے لئے ہزاروں روپیئے رقم لی جارہی ہے۔ جبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا مفت علاج کرے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، آشاورکرز کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج نہ ہونے پر کئی افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد سے مختلف اضلاع پہنچا کورونا وائرس

ABOUT THE AUTHOR

...view details