اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Inquiry Commission: وقف انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ - karnataka wakf board

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کے قائد عبدالقیوم انعامدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وقف بورڈ کے نومنتخب صدر شافعی سعدی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ریاست میں پہلی بار کسی عالم دین کو وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سیاسی اثرورسوخ کے حامل افراد یا سرمایہ دار کو اس عہدہ پر فائز کیا جاتا تھا۔

وقف انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ
وقف انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

By

Published : Nov 24, 2021, 2:18 PM IST

Updated : Nov 24, 2021, 2:27 PM IST

عبدالقیوم انعامدار نے کہا کہ پہلی بار کسی عالم دین کو وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے نومنتخب چیئرمین سے وقف بورڈ کی جائیدادوں سے ناجائز قبضوں کو ہٹانے کےلیے ایک وقف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تاکہ قیمتی جائیدادوں کو بورڈ کے حوالہ کیا جاسکے۔

وقف انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں یوم عاشور کی نماز کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ بورڈ میں عملہ کی کمی کی وجہ سے بھی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے بورڈ دفتر میں عملہ کا تقرر کیا جانا چاہئے اور وقف مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کو غیر جانبداری سے منتخب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو وقف بورڈ سے دور رکھتے ہوئے دینی مدارس اور علماء کرام کو مشاورتی کمیٹی میں شامل کیا جائے تاکہ مساجد، مدارس اور قبرستانوں و آستانوں کی حقیقی معنوں میں ترقی و حافظ ہو سکے۔

Last Updated : Nov 24, 2021, 2:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details