مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کو ریاست کرناٹک میں نفاذ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
اس دوران ملک بھر میں کئی تعلیمی و سیاسی حلقوں میں اس بات پر تنازعہ ہے کہ 'مرکزی حکومت نے نہ پارلیمنٹ میں اس نئی تعلیمی پالیسی پر کوئی بحث کی اور نہ ہی ریاستی حکومتوں سے کوئی مشورہ لیا۔
کرناٹک: نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی نفاذ کی تیاری اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طلبا اسلامک آرگنائزیشن کے ایک وفد نے کرناٹک اسمبلی کے اپوزیشن کے رہنما سدارمیا سے ملاقات کرکے ان سے مطالبہ کیا کہ 'آنے والے اسمبلی سیشن میں نئی تعلیمی پالیسی کو موضوع بحث بنایا جائے۔
کرناٹک: نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی نفاذ کی تیاری سدارمیا سے ملاقات کے بعد ایس آئی او نے امید جتائی کہ ریاستی بی جے پی حکومت اور حزب اختلاف دونوں اس نئی تعلیمی پالیسی پر بحث کرکے اس کے منفی پہلوؤں پر غور کریں گے۔