اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand for Reservation in Karnataka کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ - ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی قیادت میں ریلی

کرناٹک میں مسلمانوں کو دیے گئے ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف بیدر میں جنتا دل سیکولر کی جانب سے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور مسلم ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی۔

کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ
کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ

By

Published : Mar 29, 2023, 12:28 PM IST

بیدر میں مسلم ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف احتجاج

بیدر: بیدر جے ڈی ایس ضلع یونٹ نے سابق وزیر، جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے صدر، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی سربراہی میں مسلمانوں کو 2B کے تحت دیے گئے ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا۔ ریاستی حکومت اور مسلم ریزرویشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بیدر شہر کے گنیش میدان کے نزدیک جے ڈی ایس کے ضلع دفتر سے احتجاج شروع کرنے والے جے ڈی ایس قائدین نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک ایک ریلی نکالی اور گورنر کو لکھی ہوئی یادداشت ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی۔
اس موقعے پر اسدالدین ریاستی ترجمان جنتادل سیکولر پارٹی نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کرنے کی جو گندی سیاست کی ہے، اس سے آج پوری ریاست واقف ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ کی حقیقت بھی لوگوں کے سامنے آ چکی ہے۔ مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرکے لنگایت اور اوکگا سماج کے لوگوں کو دو دو فیصد رزرویشن میں اضافہ کیا ہے صرف اور صرف سیاسی چال ہے اور لنگایت و دیگر طبقات کو خوش کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔ جنتادل سیکولر پارٹی اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔

رکن اسمبلی بیدر جنوب پنڈپا قاسم پور نے کہا کہ 1995 میں جب دیوے گوڑا چیف منسٹر تھے تو اقلیتی مسلم کمیونٹی کو 04% محفوظ کیا گیا تھا۔ تب سے آج تک ہمیں ریزرویشن مل رہا تھا۔ اس بی جے پی حکومت نے ریزرویشن ختم کر دیا ہے۔ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے اس کمیونٹی کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے دیوے گوڑا کے ذریعہ نافذ کردہ ریزرویشن کو منسوخ کردیا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی کو اقلیتوں کے لیے ریزرویشن منسوخ کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کے لیے ریزرویشن کو پہلے کی طرح جاری رکھا جائے۔

اس موقع پر جے ڈی ایس کے ضلع صدر رمیش پاٹل سولاپور، ممتاز سجاد صاحب ضلع اقلیتی صدر، سی ایم فیض ہمناآباد، بابا شان الحق بخاری، محمد اسدایدین ، محمد نبی قریشی، راجو کڈیال، ماروتی بڈھے، سید سرفراز ہاشمی، عبدالصمد، اسیل احمد، سنگما وی پاٹل، للیتا کرنجے، وسیم، دیویندر سونی، محمد سلیم، راج شیکھر جاؤلے، سید اسماعیل، شمی شیخ، اشوک کوڈگے، سید بلال، معراج فہیم بیگ، خواجہ شیخ اظہر، محمد فاروق عامل چٹگوپہ اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details