ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں صفائی کر مچاریوں نے کلیان منڈپ بھون تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ کارپوریشن کے سامنے کنڑی گرا رکشنا ویدکے تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر کنڑی گرا رکشنا ویدکے تنظیم کے صدر سچن پرتاپ نے کہا ہے کہ گلبرگہ شہر میں ہر علاقے کے سرکاری ملازمین کے لئے کلیان منڈپ بھون موجود ہے، مگر کارپوریشن کے صفائی ملازمین کے لئے کلیان منڈپ موجود نہیں ہے'۔