اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

اس موقع پر مولانا نواز خان نظامی نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ اس طرح کی حرکت ہوتی ہے اور پھر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔ پولیس کی ڈیوٹی انجام دینے والی ایک لڑکی کے ساتھ اس طرح کا ظلم ہوتا ہے تو عام لڑکیوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا یہ غور کرنے والی بات ہے۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ
دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

By

Published : Sep 9, 2021, 9:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے گرمٹکل تعلقہ میں گاندھی میدان سے تحصیل آفس تک جے بھیم تنظیم گرمٹکل کے زیر اہتمام جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کے انصاف کے لیے پرامن کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس موقع پر بلا تفریق مذہب و ملت نوجوانوں نے اس پرامن کینڈل مارچ میں حصہ لیا۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

اس موقع پر مولانا نواز خان نظامی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ اس طرح کی حرکت ہوتی ہے اور پھر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے پھانسی کی سزا دی جائے۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: یادگیر میں بھیم تنظیم کا کینڈل مارچ

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے خاندان والوں کو سرکاری نوکری دی جائے اور ان کی جان کی حفاظت کی جائے۔

سماجی کارکن باشاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایک پولیس کی ڈیوٹی انجام دینے والی لڑکی کے ساتھ اس طرح کا ظلم ہوتا ہے تو عام لڑکیوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا یہ غور کرنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور: ملک میں بڑھتی مہنگائی کا آخر کیا حل ہے؟

اس موقع پر جے بھیم کے صدر گرو، سید خواجہ معین الدین، فیاض احمد، انور احمد اراکین بلدیہ گرمٹکل، سید اکبر سابقہ رکن بلدیہ گرمٹکل، لنگپا، عبدالوحید، مقبول احمد، ناگیش، عادل ربانی، لال احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان شریک تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details