ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ آج ہم نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک میورنڈم پیش کیا ہے۔
اس میں وزیراعلی کرناٹکا اور وزیر تعلیم کرناٹک سے اپیل کی گئی ہے کہ ریاست میں جو آن لائن کلاسسز شروع کی گئی ہے اس کو واپس لیا جائے۔
انھوں نے اپنے میمورنڈم میں لکھا ہے کہ ریاست میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس موبائل اور ٹی وی نہیں ہے۔
کئی خاندان اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کا خواب ضرور رکھتے ہیں مگر ان کے پاس میں یہ دو سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے پر مجبور ہیں۔
اگر کسی کے پاس ٹی وی اور موبائل کی سہولت ہے بھی تو نیٹ ورک کا مسئلہ ہوتا ہے۔