ریاستی حکومت کے 1250 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج میں ریاست کرناٹک کے آٹو ڈرائیورں کو بھی تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں سے آٹو یونین کی جانب سے ریاستی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے 3000 روپے کے اعلان پر ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے آٹو یونین کے صدر ملیکا ارجن نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اپنے خصوصی پیکیج میں آٹو ڈرائیوروں کو 3000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے جس سے ہم نا خوش ہیں کیونکہ گزشتہ سال بھی ریاستی حکومت نے آٹو ڈرائیوروں کو 5000 روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں شہر کے آٹو ڈرائیورس نے تمام شرائط کو پورا کرتے ہوئے درخواست داخل کی تھی مگر افسوس ہے کہ جتنی درخواست داخل کی تھی آدھے لوگوں کو ہی پیسے ملے تھے۔