اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاست میں شراب بند کرنے کا مطالبہ - Demand for alcohol ban

ملک میں مرکزی حکومت کی جانب سے شراب فروخت کرنے کی اجازت کے خلاف دانشور، مذہبی رہنماؤں اور خواتین مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔

ریاست میں شراب بند کرنے کا مطالبہ
ریاست میں شراب بند کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 9, 2020, 2:37 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 10:29 AM IST

کرناٹک کے یادگیر ضلع میں بھی ریاست میں شراب بند کرنے کے لئے کرناٹک کسان سنگ یادگیر اور ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک یادداشت پیش کی اس موقع پر شہر کے مذہبی رہنماؤں او کسانوں کے ساتھ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس یادداشت میں وزیراعلی کرناٹکا بی ایس یڈی یورپا سے مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہے دو وقت کی روٹی کے لیے روزگار کے لیے عوام جدوجہد کر رہی ہے ایسے میں حکومت کا شراب کی دکانیں چالو کرنا عوام پر ظلم کرنے کے برابر ہے۔

اس موقع پر سوامی شانت ویر کسا مٹھ گرمٹکل نے کہا کہ 'پہلے تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار نہیں ہے ایسے میں گھر کا فرد ہی اگر کوئی کام کرتا بھی ہے تو وہ اپنے پیسے شراب خریدنے پر خرچ کرتا ہے تو اس سے روزمرہ کے گھریلو مسائل میں اور اضافہ ہوگا، حکومت کا شراب کی دکانیں چالو کرنے کا جو فیصلہ ہے وہ مناسب نہیں ہے اسی لئے ریاست کرناٹک میں شراب بندی پر پابندی ہونی چاہیے۔'

اس موقع پر کرناٹک کسان سنگ کے ریاستی نائب صدر لکشمی کانت پاٹل، بھارتیہ مزدور سنگھ کے ریاستی صدر وشوا رادھے، ویر بھارتی فاؤنڈیشن یادگیر کے صدر وجے ناتھ، کئی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 10:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details