کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں علماء کرام ،قاضی صاحبان اور دلت سماج کے سرکردہ افراد کی جانب سے پولیس کمشنر کویاداشت پیش کیا گیا۔ گلبرگہ پولیس کمشنر وائے ایس روی کمار سے ملاقات کے دوران یہ اپیل کی گئی کہ شہر کے پُر امن فضا کو مُکدر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔Gulberga Religious Leaders Meet With Police Commissioner
اس موقع پر سید ید اللہ حسینی عرف نظام بابا جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ گنج بخش نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ گلبرگہ شہر صوفی سنتوں کا شہر ہے۔ یہاں پر صوفیاء کرام کے قدیم اور تاریخی درگاہیں اور خانقاہیں موجودہیں۔ تاہم چند فرقہ پرست تنظیموں کی جانب سے یہاں کی قومی یکجہتی اور گنگا جمنہ تہذیب کو خراب کرنے کے لیے لند شریف کے تاریخی قدیم درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے تعلق سے غلط بیانات دے کر ہند اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کی بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔