ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر شرت بی نے آج تجارتی مراکز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلبرگہ کے بیشتر علاقے کنٹینمنٹ زون ہونے کے ضمن میں تجارتی مراکز کو کھولنے کے مشروط احکامات کو واپس لیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ جب تک تجارتی مراکز کو کھولنے کے احکامات جاری نہیں کرتا ہے تب تک تجارتی مراکز بند ہی رہیں گے۔
بتا دیں کہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں 6 مئی کو مشروط احکامات کے ذریعے تجارتی مراکز کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن 7 مئی کو ایک نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 6 مئی کے احکامات کو واپس لے لیا گیا ہے۔