اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں یوم جمہوریہ سادگی سے منانے کا فیصلہ - عالمی وبا کووڈ19

جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں یوم جمہوریہ سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلبرگہ میں یوم جمہوریہ سادگی سے منانے کا فیصلہ
گلبرگہ میں یوم جمہوریہ سادگی سے منانے کا فیصلہ

By

Published : Jan 22, 2021, 10:49 PM IST

عالمی وبا کووڈ19 کے کے پھلاو کے پیش نظر گلبرگہ میں 26 جنوری کو منعقد ہونے والے یوم جمہوریہ تقریبات انتہائی سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع پنچایت کے سی ای او ڈاکٹر پی راجہ نے یہ بات اس کی اطلاع دی۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے کہا کہ 26 جنوری کی صبح 9 بجے یوم جمہوریہ تقریب گلبرگہ کے ڈی اے آر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔

جس میں ضلع گلبرگہ کے اعلی عہدے دار پرچم کشائی انجام دیں گے۔

انھوں نے عہدہ داروں کو کووڈ19 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے والی 9 موثر تصاویر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سرکاری ہدایت نامہ کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں مختلف عہدوں پر فائز عہدے داران اس دن دفتر میں پرچم کشائی انجام دیں گے۔

اور ملازمین کے ساتھ پولیس گراؤنٹ میں بھی حاصری دینا ہے۔

کوویڈ19 کے پھلاؤ کے خدشات کے باعث اس بار این سی سی ،این ایس ایس اسکاؤٹ اینڈ گائینڈ کی اجتماعی پریڈ نہیں ہو گی۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اس اجلاس میں ایس پی سیمی مریم جارج، ڈی سی پی، ڈی کشور بابو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شنکرونکیال اور دیگر ضلع سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details