ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی یدی یورپا پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو معاوضع دینے کے اعلان کو یہ کہتے ہوئے واپس لے لیا ہے کہ بے قصور ثابت ہونے پر ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔
کرناٹک کے وزیر اعلی نے منگلور میں پولیس کی فائرنگ کے دو ہلاک شدگان کو 10-10 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کے اپنے حکم کو پلٹ دیا۔
یدی یورپا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو منگلور میں ہونے والے تشدد میں پولیس کی گولی لگنے سے دو ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ دونوں مہلوکین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر ر ہے تھے اور ایسے لوگوں کو معاوضہ دیئے جانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔