اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: قتل کی دھمکیوں کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم - کھر گے کو قتل کر نے کی دھمکی

کانگریس رہنماؤں نے صدر جمہوریہ اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سماج دشمن عناصر، جو سابق مرکزی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

گلبرگہ: قتل کی دھمکیوں کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم
گلبرگہ: قتل کی دھمکیوں کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

By

Published : Feb 15, 2021, 9:34 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں سابق مرکزی وزیر ملیکا ارجن کھر گے کو قتل کر نے کی دھمکیوں کے خلاف گلبرگہ ضلع کانگرس پارٹی کے جانب سے صدر جمہو ریہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

اس موقع پر گلبرگہ ضلع کانگرس پارٹی کے صدر جگ دیو گتہ دار نے کہا کہ رکن راجیہ سبھا و سابق مرکزی وزیر ملیکا رجن کھر گے کو قتل کر نے کی چند سماج دشمن عناصر کی جانب سے جو دھمکیاں دی گئی ہیں، ان کے خلاف ضلع کانگرس کمیٹی کے قائدین نے مل کر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو ایک احتجاجی یاداشت روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملیکا رجن کھر گے جنہوں نے ہمیشہ کمزور پسماندہ طبقات، غریبوں، دلتوں اور بے سہارا لوگوں کے علاوہ ملک کے کسانوں کا ساتھ دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ترمیمی کے نفاد کو روکا جائے کیوں کہ یہ قوانین کسان برادری کے مفادات کے خلاف ہیں، تو اس پر چند سماج دشمن عناصر انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا وہاٹس ایپ، فیس بک اور مرکزی حکومت کو نوٹس

کانگریس قائدین نے صدر جمہوریہ اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے سماج دشمن عناصر، جو کھر گے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details