اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: خراب صحت کی وجہ سے ایک شخص کی موت، کورونا کا شبہ

مریض قلب اور فالج میں مبتلا تھا، اسے ایک خانگی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔

یادگیر: خراب صحت کی وجہ سے ایک شخص کی موت،  کورونا کا شبہ
یادگیر: خراب صحت کی وجہ سے ایک شخص کی موت، کورونا کا شبہ

By

Published : Jul 21, 2020, 12:52 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے رستہ پور دیہات میں ایک فرد کی خراب صحت کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ لیکن اس موت کو کورونا سے ہونے کے شبہ کے تحت دیہات کے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔

دراصل مریض قلب اور فالج میں مبتلا تھا، اسے ایک خانگی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔

شاہ پور تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیش نے بتایا کہ 'ہدایات کے مطابق رستہ پور میں اس کی تدفین کی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'ڈاکٹر رزاق اثر استاد شاعر تھے'

اطلاعات کے مطابق 'اس کے تمام افراد خاندان کو کورنٹائن کرتے ہوئے سب کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔'

وہیں متوفی کے کالونی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details