عالمی وبا کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے لوگ اپنی زندگی کے مختلف سرگرمیوں کی تکیمل یا عدم تکمیل کو لے منصوبہ سازی کررہے ہیں۔
کورونا کے خوف کا اثر زندگی سے متعلق تمام شعبوں پر نمایاں ہے ۔حج جیسی عبادت کو لے کر بھی لوگ اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ انجمن خادم الحجاج بیدر کے سکریٹری سید منصور امحد قادری کا کہنا ہے کہ رواں برس سفرحج پر جانے کے لئے آن لائن درخواست جو لوگ بھر رہے ہیں انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ اگر عالمی وبا کوورنا وائرس کے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو ان کا یہ سفر منسوخ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور حکومت ہند کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ اس لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ حجاج کی تعداد کم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری 2022 کو حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔Online Application For Haj 2022 Pilgrimage Opensانہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سفرحج پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ 70 سال تک کی عمر افراد بھی سفر حج پر جاسکتے ہیں۔
سید منصور امحد قادری نے مزید کہا کہ پہلے حکومت نے 65 سال کے عمر کے لوگوں کی سفر حج پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔تاہم حج کمیٹی آف انڈیا نے ترمیم کرتے ہوئے ستر سال سے زائد عمر کے لوگوں کو حج کو جانے کی اجا زت دی ہے اور ان کے لئے خصوصی زمرہ بھی مقرر کیا ہے جس کے تحت ان کو راست طور پر منتخب کیا جائے گا
مزید پڑھیں:حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر کی حج 2020 کے متعلق وضاحتیں
انہوں نے کہا کہ حج فارم داخل کرنے والے لوگوں کو ویکسین لینا ضروری ہے۔ جو لوگ سفرحج پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ ویکسین ضرور لیں۔ اور 31 جنوری سے پہلے فارم داخل کریں۔