بنگلور: اس اجلاس میں ملی کونسل کے ذمہ داران اور علماء کرام نے لوگوں سے منشیات کو ترک کرنے کی تلقین کی۔ ماہر انسداد منشیات و کینسر سرجن ڈاکٹر آنند سبھاش نے کہا کہ ڈرگ اِڈیکشن کے خاتمے یا اس سے چھٹکارا پانے کی خواہش اندر سے ہونی چاہیے یا کمیونٹی کی طرف سے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں، جیسے کہ ملی کونسل نے یہ بیداری اجلاس منعقد کیا ہے۔
Day Against Drug Abuse: کرناٹک ملی کونسل نے منایا انسداد منشیات کا عالمی دن
کرناٹک ملی کونسل کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے علماء کرام و دانشوران نے شرکت کی۔ Day Against Drug Abuse Observed by All India Milli Council Karnataka
ملی کونسل کرناٹک نے منایا انسداد منشیات کا عالمی دن
اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے ذمہ داران و علماء کرام نے عوام الناس سے اپیل کی کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے سلسلے میں سبھی متحدہ طور پر کوششیں کریں۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: پینٹنگ کے ذریعے نشہ کے خلاف بیداری مہم