درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ میں ہر سال عرس کے ایک ماہ پہلے 10 جون کو جھیلہ مبارک کی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔ اس موقع پر جھیلہ مبارک کا جلوس نکالا جاتا تھا جس کے لیے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں لیکن اس بار اس جلوس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جھیلہ مبارک کی تقریب کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران کسی کو بھی درگاہ میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کے سبب درگاہ میں عقیدت مندوں کو زیارت کرنے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ آج درگاہ کو پوری طرح سینیٹائز کیا گیا۔ یہاں کی مسجد میں بھی نماز ادا کرنے کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
درگاہ کو سینیٹائز کیا گیا جھیلہ مبارک کی تقریب کے بعد درگاہ کے ذمہ دارن کے ذریعے اعلان کرنے پر زائرین کو درگاہ میں آنے کا موقع مل سکتا ہے۔