ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع حضرت شیخ مخدوم علاؤالدین انصاری عرف لاڈلے مشائخ کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال ہے۔ Dargah Hazart Ladle Mashaikh In Gulbarga
یہاں پر ملک بھر سے بلا مذہب ہندو مسلم دیگر مذہب کے عوام حضرت کی بارگاہ میں حاضری دے کر فیض پاتے ہیں۔ آپ کی ابتدائی تعلیم دولت آباد کے ایک مدرسے میں ہوئی۔ آپ کے استاد حضرت شیخ بادلؒ تھے۔ آپ کی پیدائش721 ہجری میں ہوئی۔
'لاڈلے مشائخ کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال ہے' آپ نے اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ نصرالدین چراغ دہلوی کی ہدایت پر دکن کی طرف تشریف لائے اور یہاں پر دین کی تبلیغ کی۔ حضرت کی بارگاہ میں ملک بھر سے ہر مذہب کے زائرین حاضری دے کر فیض پاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Syed Afzal Nizami Passes Away: درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال
حضرت کے عرس کے موقع پر قدیم رویت کی طرف صندل مالی یہاں کے تحصیلدار آفس سے خود یہاں کا تحصیلدار اپنے سر رکھ صندل کا آغاز کرتا ہے۔ یہاں پر قومی یکجہتی گنگا جمنا تہذیب کی مثال دیکھنے کوملتی ہے۔