گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں دلت سینا کی جانب سے پی ایف آئی لیڈران کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر دلت سینا کے ریاستی صدر ہیمنت سنگی نے کہا کہ پی ایف ائی ایک ایک سماجی خدمت گار تنظم ہے۔ اس تنظیم نے کورونا بحران کے دوران بلا تفریق عوام کی مدد کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کے لئے کھانا، کپڑا، روپیہ تک پہنچانے کا کام کیا، یہاں تک کہ کورونا مریضوں کے انتقال کے بعد ان کے آخری رسومات تک ادا کئے۔ ایسی تنظم پر غلط الزام لگانا صحیح نہیں ہے۔Dalit Sena protest in Karnataka
انہوں نے کچھ ہندو تنظیموں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آر ایس ایس، بجرنگ دل اور شو سینا کھلے عام دہشت کاماحول پیدا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہوئے ہندو مسلم کے نام پر نفرت پیدا کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے، اس لئے کہ یہ تنظم مسلم تنظیم ہے۔