بیدر:کرناٹک کے شہر بیدر میں دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف امبیڈکر سرکل سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بیدر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس میں شیو مورتی سوامی کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔Dalit Organisations Led Rally Against Shivamurthy Murugha Sharanaru IN Bidar IN Karnataka
اس موقع پر دلت سنگھرش سمیتی کے ذمہ دار راج موراری نے 'شیو سوامی کی گرفتاری میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاستی دورے کو دیکھتے ہوئے سوامی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی کی صحت کو لے کر جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں گرفتاری سے بچنے کے لئے سوامی نے اپنی صحت کا سہارا لیا ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔