اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Karnataka Unit کانگریس کرناٹک یونٹ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کا امکان

حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے دوران پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بات چیت اور حکمت عملی تیار کرے گا۔ Congress Working Committee Meeting in Hyderabad

کانگریس کرناٹک یونٹ
کانگریس کرناٹک یونٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 2:20 PM IST

بنگلورو: حیدرآباد میں کانگریس ورکنک کمیٹی کے اجلاس کے دوران کانگریس ہائی کمان پارٹی کی کرناٹک یونٹ کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات کو دور کرنے کا امکان ہے۔ کانگریس ایم ایل سی بی، کے ہری پرساد بھی حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ کے ہری پرساد پر وزیراعلی سدارامیا پر سخت حملہ کرنے اور کرناٹک میں دلت وزیراعلیٰ پر بحث چھیڑنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی طور پر پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم پارٹی کرناٹک میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی خواہشمند ہے، جہاں وہ بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب ہوکر اقتدار میں واپس آئی ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ ہری پرساد وزیراعلی سدارامیا کے خلاف اپنے ریمارکس پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو وضاحت پیش کریں گے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ہائی کمان سدارامیا اور ہری پرساد کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے بات چیت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ہری پرساد کی کابینہ وزیر بننے کی خواہش کو وزیراعلی سدارامیا نے روک دیا تھا۔

کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس ارکان پارلیمنٹ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے مستقل ارکان ہری پرساد اور سابق مرکزی وزیر ایم ویرپا موئیلی موجود افراد میں شامل ہوں گے۔

وزیراعلی سدارامیا کو بھی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے کیونکہ پارٹی ہائی کمان نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے چار وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا ہے۔ کرناٹک کے نائب وزیراعلی اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار پہلے ہی حیدرآباد روانہ ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس

واضح رہے کہ ہری پرساد اس کے بعد سے تقاریب منعقد کر رہے ہیں اور سدارامیا کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے بیانات جاری کر رہے ہیں جس سے کانگریس حکومت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details