ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ہوئی بے موسم بارش سے زرعی و باغبانی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کی جانب سے چار سے پانچ دنوں میں کسانوں کے کھاتوں میں معاوضے کی رقم جمع کر نے کی بیدرسے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں بے وقت بارش کے سبب تباہ ہوئی فصلوں کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف دیہاتوں کے کھیتوں کا دورہ کیا ، آم، ٹماٹر، مکئی سمیت مختلف فصلوں کو دیکھا جنہیں حالیہ بے وقت بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے-
Unseasonal Rain بیدر میں غیرموسمی بارش سے فصل کو نقصان، کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
جنوب اسمبلی حلقہ میں بے وقت بارش کے سبب تباہ ہوئی فصلوں کا رکن اسمبلی نڈپا قاسم پور نے جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف دیہاتوں کے کھیتوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دو دن تک میں نے تقریباً ہر گاؤں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کیا اور فصل کے نقصان کا جائزہلیا۔ جس فصل کی دو دن میں کٹائی ہونی تھی مگر اچانک بے وقت بارش کی وجہ سے وہ مکمل طور پر برباد ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیاز، ٹماٹر، جوار، گندم، مکئی، آم سمیت کئی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور نے برسر اقتدار حکومت سے زرعی فصلوں کے لیے 25 ہزار فی ایکڑ باغبانی کی فصلوں کے لیے 50 ہزار فی ایکڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت کی امداد کے بغیر یہ کسان چین کی سانس نہیں لے سکتے۔ کیونکہ اس وقت کسان بہت پریشان ہیں۔ ہمارے علاقے میں کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ کرناٹک کسانوں کہ موجودہ مسائل کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے جلد از جلد کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:Ambulance Service بیدر تعلقہ کے جنواڑا علاقہ میں ایمبولینس سروس کا آغاز