حکومت ہند کی جانب سے اقلیتی طلبا کی فلاح بہبود کے لیے متعدد اسکیمیں جیسے نئی روشنی، نئی منزل، سیکھو اور کماؤ چلائی جاتی ہیں۔ ان سبھی اسکیمز کا غلط استعمال کرتے الامین ایجوکیشن سوسائٹی میں بڑا غبن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس میں سوسائٹی کے ذمہ داران پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر یو جی سی کے لاکھوں روپے ایک گرانٹ کے تحت غبن کیے ہیں۔ Corruption Case Against Al-ameen Educational Society
اس معاملے کو لے کر سماجی کارکن وزیر بیگ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، جس کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے وزیر بیگ کو سینٹرل ویجیلنس کمیشن جانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد وزیر بیگ نے سی وی سی میں اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے پر وزیر بیگ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی نے مرکزی حکومت کی مذکورہ اسکیمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریباً 18 کروڑ روپے کا غبن کیا یے۔ Corruption Case Against Al-ameen Educational Society