گلبرگہ ضلع میں 20 کنٹٹمنٹ زون کی نشاندہی کی گی ہے۔ زیادہ متاثرین والے کنٹٹمنٹ زون میں ضلع نگران کار وزیر گویند کارجول نے یہاں 2مئی کو دورہ کیا تھا۔
' ضلع نگراں وزیر کی برہمی قابل مذمت' جگدیش یوگتہ دار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر وزیر موصوف سے ملاقات کے لئے کئی افراد وہاں پر پہنچے تھے. ہماری پارٹی کے ضلعی عہد یدار مظہر عالم خان بھی وہاں موجود تھے.جب ان سے دورہ سے متعلق سوال کیا گیا تو ان سے برہمی کا اظہار کیا۔
جگدیش یوگتہ دار نے ان کے پارٹی کے رہنما کے ساتھ کئے گئے سلوک پر سخت مذمت کی ہے.
جگدیش یوگتہ دار نے کہا کہ ضلع میں کوروناوائرس کے پھیلنے کے بعد صرف دو مرتبہ دورہ کر کے جلدی جلدی میں اجلاس منعقد کر کے واپس لوٹنے والے وزیر سے سوال کرنا کیا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کو ضروری پی پی ای کٹ اور و ینٹی لیٹر فراہم نہ کرنے والی حکومت سے سوال کرنا کیا غلط ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلبرگہ شرت بی کے تبادلہ سے متعلق سوال کرنا کیا غلط ہے۔ ضلع میں کورونا اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے متاثرین کا اعلاج کرنے کے بجائےمتاثرین کے اہل خانہ کو پی پی ای کسٹ کے ساتھ ان کی صحت کا خیال رکھنے کو کہے جانے والے الزامات سن رہے ہیں۔
اس کا وزیر موصوف کے پاس جواب نہیں ہے۔ اس موقع پر موجود بی جے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کسی نے بھی منہ نہیں کھولی۔
ایسے موقع پر حکومت بھلا ئی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سوال کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرنا اس کی ہم مذمت کر تے ہیں.