ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خدمات انجام دینے والے سماجی تنظموں کے ذمہ داران کے اعزاز میں زی نین گروپ گلبرگہ کی جانب سے شاداب فنکشن ہال میں تہنتی اجلاس منعقد کیاگیا۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر جاوید این آر آئی نے کہا کہ گلبرگہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کورونا مریضوں کے لئے گلبرگہ این جی او فیڈریشن کے بینر تلے 22 مختلف تنطمیں نے مل کر الگ الگ گروپ میں اپنی خدمات انجام دیے ہیں جس میں ایک گروپ آکسیجن کا، دوسرا گروپ بیڈز، تیسرا ایمبولنس، چوتھا کھانا پہچانے کا اور پانچواں تدفین کا کام انجام دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ سبھی گروپوں نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے جو قابل تعریف ہے۔