اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ - انفیکشن سے صحتیاب

کرناٹک میں کورونا وائرس کے 7 ہزار866 نئے معاملے سامنے آئے، جبکہ وہیں 7 ہزار 803 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

corona Virus Update
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

By

Published : Sep 9, 2020, 3:25 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سنگین طور سے متاثر کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7ہزار 866 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد یہاں 4.12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 7 ہزار 803 مریض صحتیاب ہوئے جس سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3.08 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار 190 ہوگئی ہے۔ اس دوران انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 573 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 146مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 680 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک میں کورونا واریئرز کی حوصلہ افزائی

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 74.86 فیصد ہوگئی جو پیر کو 74.38 فیصد تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details