اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں کورونا کا قہر جاری، 43 نئے معاملات - مریضوں کی تعداد

ضلع یادگیر میں کورونا کے 43 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد ضلع میں بڑھ کر 1596 ہوگئی ہے۔'

یادگیر میں کورونا کا قہر جاری، 43 نئے معاملات
یادگیر میں کورونا کا قہر جاری، 43 نئے معاملات

By

Published : Jul 21, 2020, 12:35 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق 'ضلع یادگیر میں کورونا کے 43 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1596 ہوگئی ہے۔'

وہیں راحت کی بات یہ رہی کہ 73 کورونا مریض صحت یاب ہوکر ضلع کے سرکاری ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے ہلاک شدگان کی تدفین کے لیے کمیٹی تشکیل

ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1436 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 'ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں اب بھی 159 مریض زیر علاج ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details