کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے، اب تک ریاست بھر میں کورونا کیسز کی تعداد قریب 5 لاکھ ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران ریاست بھر میں کل 9336 کووڈ-19 پازیٹو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے 93 افراد کی موت ہوئی ہے۔
صرف دارالحکومت بنگلور میں گزشتہ روز 3799 کیسز درج ہوئے ہیں اور 34 جانیں اس وباء کا شکار ہوئی ہیں۔ وہیں شہر بلاری میں 677 کیسز اور میسور شہر میں 591 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7268 ہے۔