اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ - گلبرگہ میں کورونا مریضوں کی تعداد

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2792 افراد کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 16 افراد کی اس مہلک وباء کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ریاست بھر میں کُل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 89 ہزار 804 ہو گئی ہے۔

گلبرگہ: کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
گلبرگہ: کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

By

Published : Mar 30, 2021, 5:04 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست بھر میں میں گذشتہ پانچ دنوں سے کروونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گلبرگہ: کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2792 افراد کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 16 افراد کی اس مہلک وباء کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ریاست بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 89 ہزار 804 ہو گئی ہے۔

وہیں بنگلور (اربن) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1742 معاملات درج کئے گئے ہیں اور گلبرگہ میں 159 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کیسز کے معاملے میں گلبرگہ ریاست میں دوسرے مقام پر ہے۔ سنتوش کالونی کے ساکن (45 سالہ) نام کے شخص کو 24 مارچ کو ہسپتال میں میں داخل کرایا گیا تھا، جس کی موت آج ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلبرگہ ضلع میں گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا وائرس سے 340 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں گلبرگہ ضلع میں کل 23 ہزار 676 متاثرین میں سے 22 ہزار 293 متاثرین کو ہسپتال سے ڈسجار ج کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارریہ: 6 معصوم بچوں کی آگ میں جھلسنے سے موت

ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک کا استعمال کر نے کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details