اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ماہ کے بچے کا زبردستی کورونا ٹیسٹ کرانے کا الزام - Corona test for one month old baby

دبئی سے منگلور واپس آنے والے ایک جوڑے نے منگلور ہوائی اڈے پر موجود ہیلتھ کیئر عملے پر زبردستی ان کے ایک ماہ کے بچے کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک ماہ کے بچے کا زبردستی کورونا جانچ کرنے کا الزام
ایک ماہ کے بچے کا زبردستی کورونا جانچ کرنے کا الزام

By

Published : Mar 30, 2021, 1:37 PM IST

ریاست کرناٹک میں ایک جوڑے نے ہیلتھ کیئر عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ دبئی سے منگلور واپس آنے کے بعد ایئرپورٹ پر ہیلتھ کیئر عملے نے ان کے ایک ماہ کے بچے کی زبردستی کورونا جانچ کی۔

اس جوڑے کا تعلق بولر سے ہے جو حال ہی میں دبئی سے واپس منگلور آیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ انہوں نے بچے کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے مخالفت کی، لیکن ہیلتھ کیئر عملے نے زبردستی ان کے ایک ماہ کے بچے کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کر دیا۔

جس کے بعد اب بچے کے والدین نے ہیلتھ کیئر عملے کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے شکایت کی ہے۔ اس خبر کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر رام چندر بیری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'قانون کے مطابق دو سال سے کم عمر کے بچوں کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن منگلور ہوائی اڈے کے ہیلتھ ورکرز کے پاس معلومات کی کمی ہونے کی وجہ سے بچے کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کردیا۔ والدین نے مجھ سے اس بارے میں شکایت کی ہے، اس معاملے پر کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details