سرکاری ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد اسے یہاں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اس نے عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔
کرناٹک: کورونا کے مریض نے خودکشی کی - چھت سے کود کر خود کشی
ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں واقع وکٹوریہ ہسپتال میں پیر کو ایک 50 سالہ کورونا کے مریض نے ہسپتال کے چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔
کرناٹک: کورونا کے مریض نے خودکشی کی
وہ کچھ دن قبل سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹر کے پاس گیا تھا اور اسی دوران کورونا کی گرفت میں آ گیا۔ کرناٹک میں اب تک 503 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وہیں 182 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔