کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران عوام کو غیر ضروری کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ضروری طور پر گھومنے والوں پر محکمہ پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔