کرناٹک میں ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کورونا وبا کے اس دور کورونا واریئرس کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔
کورونا گائڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت - لاک داؤن میں دیوٹی کررہے پولیس اہلکاروں کے لیے کھانا اور پانی مہیا
یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی ہر روز سرکاری ہسپتال میں کورونا کے مریضوں اور لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی کررہے پولیس اہلکاروں کے لیے کھانا اور پانی مہیا کرا رہے ہیں۔
رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی ہر روز سرکاری ہسپتال میں کورونا کے مریضوں اور لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی کررہے پولیس اہلکاروں کے علاوہ 600 سے زائد لوگوں کے لیے کھانا اور پانی مہیا کرا رہے ہیں۔
اس دوران تھانہ گوندی کے دیہات میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقد کورونا سے متعلق ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے پہلے انسان کو اپنی صحت پر ترجیح دینا ضروری ہے۔
پروگرام میں رکن اسمبلی نے عوام میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں، ماسک لگائیں سنیٹائزر کا استعمال کریں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ساتھ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔